کینڈی: لنکن پریمئر لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز کو پہلے میچ میں جفنا اسٹالیئنز نے 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق گال گلیڈٰی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں کتان شاہد آفریدی کی دھواں دار ففٹی کی بدولت 8 وکٹوں کے نقصان میں 175 رنز بنائے۔ گال گلیڈٰی ایٹرز کی جانب سے شاہد آفریدی نے 23 بالز پر 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 6 فلگ شگاف چھے اور 3 چوکے لگائے۔
جفنا اسٹالیئنز کی طرف سے اولیوئر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جوابی اننگز میں جفنا اسٹالیئنز کے اوشکا فرنانینڈو کے سامنے کسی کی نہ چلی۔ انہوں نے گال گلیڈی ایٹرز کے تمام بولرز کا خوب بھرکس نکالا۔ اوشکا فرنانینڈو نے 92 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ اور ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
176 رنز کا ہدف جفنا اسٹالیئنز 3 بالز قبل ہی حاصل کر لیا۔ گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سب سے بولنگ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے 4 اوورز میں صرف 20 رنز دیے۔ محمد عامر اور شیراز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔