کرکٹر فواد عالم کی حمایت میں فہد مصطفی پی سی بی پر برس پڑے

کرکٹر فواد عالم کی حمایت میں فہد مصطفی پی سی بی پر برس پڑے

کراچی:میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ کرکٹر فواد عالم کی حمایت میں بولتے ہوئے پی سی بی پر برس پڑے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فہد مصطفی نے فواد عالم کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی پی سی بی اور فواد عالم کو ٹیگ بھی کیا۔

فہد مصطفی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس اہمیت نہیں رکھتی تو ٹورنامنٹ کی کیا ضرورت ہے۔اداکار نے کہا فواد عالم اپنی کارکردگی پر ٹیسٹ کرکٹ میں شمولیت کا حق رکھتا ہے اورامید کرتا ہوں کہ پی سی بی اس معاملے کو دیکھے گا۔اس موقع پر فوادعالم نیٹوئٹر پیغام میں مداحوں اور دوستوں کا مبارکباد کے پیغامات بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قائد اعظم ٹرافی کے نویں راو¿نڈ میں سندھ کی نمائندگی کرنے والے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے ڈبل سنچری اسکور کرنے کیساتھ ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز بھی مکمل کیے تھے۔ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھانے کے باوجود بھی فواد عالم کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔

فواد عالم نے پاکستان کی جانب سے اپنا آخری ٹیسٹ دس سال قبل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جبکہ آخری ون ڈے 2015 میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی تھی۔