'غذائی قلت کے مسئلے پر بنایا گیا پروگرام قابل ستائش ہے'

01:41 PM, 28 Nov, 2019

بدین: ڈپٹی کمشنر آفس  ضلع بدین میں ایکسیلیریٹڈ ایکشن پلان کے تحت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی فار نیوٹریشن میٹنگ، اور صاف ستھرا سندھ پروگرام سے وابستہ ” انسیپشن ورکشاپ “ کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں متعدد حکومتی اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ صوبہ سندھ میں میل نیوٹریشن جیسے پیچیدہ اور شدید نوعیت کے حامل ایشو پر بنائے گئے خصوصی پروگرام میں مختلف تدابیر اور حکمت عملی کو اپناتے ہوئے ، ماﺅں اور بچوں میں غذائیت کی کمی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں، روک تھام اور علاج ومعالجے پر مبنی اقدامات کو پیش نظر رکھا گیا ہے ۔ ایکسیلیریٹڈ ایکشن پلان کی سب سے خاص بات ملٹی سیکٹورل اپروچ کے تحت صحتمندانہ زندگی سے جڑے مقاصد کا حصول ہے ۔ ہیلتھ ، ایگریکلچر ، فشریز اور لائیو اسٹاک جیسے اہم اداروں کی ایپ پروگرام میں شمولیت اسے منفرد اور خاص بنائے ہوئے ہے ۔

اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بدین ڈاکٹر حفیظ احمد سیال کا کہنا تھا کہ ضلع میں موجود اگر ہر مستحق اور ضرورتمند گھرانہ ایپ پروگرام کے ثمرات سے مستفید ہو جائے تو یہ عمل تاریخی حیثیت کا حامل ہو گا ۔

پروجیکٹ کوآرڈینیٹر صاف ستھرا سندھ شائستہ جبین نے اپنے پروجیکٹ کے ضمن میں کیے جانے والے کاموں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے 13 ڈسٹرکٹ میں 5200 گاﺅں، دیہاتوں کو اوپن ڈیفیکشن فری(او، ڈی،ایف) بنانے جا رہے ہیں جبکہ ہر ضلع میں 200 گرلز اسکولوں کو پینے کا صاف پانی، Toilet اور ہینڈ واش جیسی بنیادی سہولیات مہیا کرئیں گے۔

مزیدخبریں