امریکی کیمیکل پلانٹ میں 2 دھماکے، 8 افراد زخمی

11:26 AM, 28 Nov, 2019

واشنگٹن:امریکی ریاست ٹیکساس کے کیمیکل پلانٹ میں 2 دھما کوں کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی وجہ سے 60 ہزار سے زائد افراد کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ پلانٹ میں دو دھماکے ہوئے، پہلے دھماکے میں تقریبا 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ دوسرے دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو مقامی ہسپتا ل منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دھماکے ٹیکساس کے علاقے پورٹ نیچز میں واقع کیمیکل پلانٹ میں ہوئے۔

مزیدخبریں