لاہور: اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ شوبز میں عروج کے دور میں بھی کبھی غرور اور تکبر نہیں آیا بلکہ کبھی بھی عجز و انکساری کا دامن نہیں چھوڑا ، اگر کوئی مجھ سے پوچھے تو انسان کی زندگی میں بچپن کا دور سب سے زیادہ خوبصورت ہوتا ہے اور میری خواہش ہے کسی طرح وہ دور دوبارہ واپس آ جائے ۔
انہوں نے کہا کہ میں جب بھی امریکہ سے پاکستان آتی ہوں تو اپنے بچپن سے منسلک رشتوں سے ضرور ملاقاتیں کرتی ہوں۔ جب ہم دوست اکٹھی ہوتی ہیں تو کسی کے ذہن میں اپنی شہرت کا زعم نہیں ہوتا بلکہ اسی طرح ہنسی مذاق ہوتا ہے جیسے ہم بچپن میں ایک دوسرے سے کرتے تھے۔
ریما نے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری کے دوستوں سے بھی ناطہ نہیں توڑا بلکہ آج بھی ایک دوسرے سے رابطہ ہوتا ہے بے پناہ عزت و احترام سے پیش آتے ہیں۔