اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کسی کی سرسزنش نہیں کی بلکہ انہوں نے میری تعریف کی اور ہمت بندھائی۔
تفصیلات کے مطابق فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں کوئی ہیجان کی کیفیت نہیں ہے ، شرمندگی کی کوئی بات نہیں بس قانون میں ہی بہت سی پیچیدگیاں ہیں جسے دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ناراض نہیں ہیں، وہ بہت زبردست انسان ہیں۔فروغ نسیم کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ وہ ملازمت میں توسیع کی خواہش نہیں رکھتے، وفاقی حکومت نے ملکی حالات دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔
سابق وزیر قانون نے کہا کہ آرمی چیف اپنا بہترین کام رہے ہیں وہ ایک پروفیشنل فوجی ہیں، ان چیزوں میں وہ اپنا وقت برباد نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سپریم کورٹ ایسے رہنمائی کرتی ہے جیسے پاکستان کی سپریم کورٹ کر رہی ہے، اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے۔