71سال ہم اپنے "مکے" سے دور رہے ہیں ، نوجوت سنگھ سدھو

71سال ہم اپنے
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: آج کے تاریخی دن کا کریڈٹ وزیراعظم پاکستان کو جاتا ہے.ہم 71 سال تک اپنے مکے سے دور رہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیو نیوز کے پروگرام ”نیوز ٹاک یشفین جمال کے ساتھ“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ آج کے تاریخی دن کا کریڈٹ وزیراعظم پاکستان کو جاتا ہے.انہوں نے کہا کہ ہر طبقے اور ہر ملک میں کچھ ڈنک مارنے والے ہوتے ہیں۔


وزیرسیاحت بھارتی پنجاب نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ امن کی بات کرنے والوں کو کانٹوں پر چلنا پڑتا ہے۔اپنی زندگی میں ہمیشہ بہت مشکل وقت میں ہی سیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ برا وقت آتا ہے تو سایہ بھی ساتھ چھوڑ جاتا ہے۔سچ کی ہی ہمیشہ جیت ہوتی ہے.


کرتارپور راہداری کھولنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ 12 کروڑ لوگ آج اپنی منزل پر پہنچ گئے.71سال ہم اپنے "مکے" سے دور رہے۔انہوں نے آج کے دن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیسے صحرا میں بارش ہو، آج کا دن ایسا ہے۔


عمران خان کے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے لیے نہیں، عوام کے لیے کھیلتا ہے۔عمران خان کرکٹ میں بھی ایسا ہی تھا۔انہوں نے کہا عمران خان کی سچائی اور کھرا پن اسی بات سے ثابت ہو جاتا ہے کہ انہوں نے کرکٹ میں  نیوٹرل امپائر متعارف کرایا۔


جنول قمر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے متعلق انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے میرے کان میں کہا کہ لانگاہ کھلنے والا ہے۔