قبائلی اضلاع کا مکمل انضمام، اے این پی نے اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

10:53 PM, 28 Nov, 2018

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کرائی ہے جس میں حکومت سے قبائلی اضلاع کے صوبے میں مکمل انضمام کے حوالے سے روڈ میپ جاری کرنے کی سفارش کی گئی ہے.

قرارداد رکن اسمبلی شگفتہ ملک نے جمع کرائی جس میں میں کہا گیا ہے کہ آئین میں 25ترمیم کا اضافہ اہم سنگ میل تھا جس کے ذریعے وفاقی حکومت کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کو صوبے میں ضم کیا گیا. انہوں نے کہا کہ صدر کی جانب سے25ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیئے پانچ ماہ گزر چکے ہیں لیکن اس حوالے سے مزید کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی اور  عدالتی دائرہ اختیار ،صوبائی محکموں سمیت انضمام کی مکمل تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت کوئی روڈ میپ جاری نہیں کر سکی.

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت اس اہم مسئلے کو حل کرنے کیلئے تین دن کے اندر جامع ٹائم ٹیبل تیار کرے تاکہ قبائلی عضلاع کا صوبے میں مکمل انضمام یقینی بنایا جا سکے۔
#

مزیدخبریں