چیف جسٹس کا عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی دبئی میں جائیداد کا ازخود نوٹس

چیف جسٹس کا عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی دبئی میں جائیداد کا ازخود نوٹس
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی دبئی میں جائیداد کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں چیف جسٹس پاکستان سے صحافیوں نے وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی دبئی میں پراپرٹی اور ان کی جانب سے جرمانے کی ادائیگی سے متعلق سوالات کیے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کی تاریخ مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ آج ہی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے نیب نے مطالبہ کیا تھا کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دبئی میں جائیداد کیسے بنائیں، نیب حکام اس بات کی تحقیقات کرے۔