سڈنی: سابق آسٹریلین کرکٹر شین وارن نے قومی لیگ اسپنر یاسر شاہ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی اسپنر نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 8 اور دوسری اننگز میں 6 وکٹیں لیتے ہوئے مجموعی طور پر 184رنز کے عوض 14وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت پاکستان نے میچ میں مہمان ٹیم کو اننگز اور 16رنز سے شکست دی۔
Congrats to my man @Shah64Y - what a terrific game you had & what a spell that was in the 1st innings, very special. Watching you spin a web bought me a lot of joy and a big smile buddy. Well done. Keep it up and stay patient my friend #spintowin
— Shane Warne (@ShaneWarne) November 28, 2018
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کرتے ہوئے سابق مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار باؤلنگ اسپیل کرانے پر یاسر شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پہلی اننگز میں زبردست باؤلنگ کراتے ہوئے بہترین اسپیل کیا، یہ بہت بہترین تھا۔ جب میں آپ کو اسپن کے جال میں پھنساتے ہوئے دیکھتا ہوں تو بہت خوشی ہوتی ہے، اس طرح صبر کے ساتھ باؤلنگ کرواتے رہو۔
شین وارن واحد کرکٹر نہیں جنہوں نے یاسر شاہ کی باؤلنگ کو سراہا بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر کے کرکٹر اور ماہرین نے عمدہ اسپیل پر لیگ اسپنر کو سراہا۔
سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف بھی یاسر شاہ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یاسر شاہ کے عمدہ اسپیل کے آگے کیوی بلے بازوں کے پاس آوٹ ہونے کے علاوہ کوئی راستہ ہی نہیں تھا۔