کرتارپور راہداری تقریب پر واویلا کرنے پر پاک فوج کا بھارتی میڈیا کو کرارا جواب

07:17 PM, 28 Nov, 2018

ناروال : کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کا پاک فوج نے کرارا جواب دیا ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی پروپیگنڈے پر کہا کہ بھارتی میڈیا کا گوپال چاولہ کی آرمی چیف کے ساتھ دور سے لی گئی تصویر دکھانا تنگ نظری ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آرمی چیف تقریب میں شناخت سے قطع نظر ہوکر تمام مہمانوں سے ملے۔

انہوں نے کہا کہ امن کیلئے پاکستان کی پہل کو پروپیگنڈے کی نذرنہیں کرنا چاہیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی ٹوئٹ میں بھارتی میڈیا پر کیے جانے والے پروپیگنڈے کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہدری کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ و دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کرتارپور راہداری امن کی طرف ایک قدم ہے جس کی ہمارے خطے کو ضرورت ہے۔

مزیدخبریں