مذہب کو سیاست اور دہشتگردی کے چشمے سے نہ دیکھا جائے، نوجوت سنگھ سدھو

03:17 PM, 28 Nov, 2018

نارووال: کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد کی تاریخی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا وزیراعظم عمران خان اور تمام شرکا میری پگڑی کے لعل ہیں اور ایک فرشتہ آ کر 73 سال کا انتظار ختم کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مذہب کو سیاست اور دہشتگردی کے چشمے سے نہ دیکھا جائے اور امن کیلئے سوچ کو بدلنا پڑے گا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا خود سے پہلے آپ کی بھلائی کی دعا کرتے ہیں تاہم خون خرابہ بند ہونا چاہیے اور امن آنا چاہیے کیونکہ بابا نانک کا فلسفہ جوڑنے کا ہے توڑنے کا نہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو نے کہا جب بھی کرتار پور راہداری کا نام تاریخ میں لکھا جائے پہلے صفحے پر عمران خان کا نام لکھا جائے گا۔

خیال رہے آج وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ بھارت کی معروف شخصیت نوجوت سنگھ سدھو، بھارتی وزیر ہرسمرت کور اور ایچ ایس پوری سمیت بھارت کے سرکاری وفد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

مزیدخبریں