کپل شرما نے شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا

10:29 AM, 28 Nov, 2018

ممبئی: کپل شرما نے انسٹاگرام پر شادی کا کارڈ سب سے شیئر کیا اور بتایا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ گنی چتھرا کے ساتھ آئندہ ماہ 12 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ دعوت نامہ سوشل میڈیا پر شیئر کر کے انہوں نے تمام لوگوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔ کپل کے چاہنے والوں نے بھی انہیں ڈھیروں مبارکبادوں سے نوازتے ہوئے ان کے نئے شو اور نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ اداکار کپل شرما نے گزشتہ روز اپنے نئے کامیڈی شو کا پرومو جاری کیا ہے جو اپنے منفرد انداز کی وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

دنیا بھرکے کروڑوں شائقین کے دلوں پراپنے بے ساختہ جملوں اور مزاحیہ اداکاری سے حکمرانی کرنے والے بھارتی ٹی وی کے نامور کامیڈین کپل شرما ایک بار پھر دنیا کو ہنسانے آ رہے ہیں۔ بھارتی نجی چینل سونی ٹی وی اورکپل نے ’دی کپل شرما شو‘ کا پہلا پروموجاری کیا ہے جو پچھلے تمام پروموز سے بالکل منفرد ہے۔

مزیدخبریں