اسلام آباد: نئی حکومت آنے کے بعد پاکستان میں بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کا آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پاک سوزوکی پاکستان میں نیا پلانٹ لگائے گی جس کے لیے 45 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر سے پاک سوزوکی کے سربراہ نے ملاقات کی اور پاکستان میں نیا پلانٹ لگانے کا اعلان کیا جس سے 20 لاکھ گاڑیاں بنا ئی جا سکیں گی۔
Excellent day from a foreign investment perspective. Global Chairman suzuki motors visited & expressed interest in investing 450 million$ to expand car production in Pak & worlds biggest energy company Exxon mobil re opened there office in Pak 27 years after leaving the country
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 27, 2018
وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سوزوکی پاکستان میں 450ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔
اعلامیے کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی انرجی کمپنی ایگزن موبل کے سربراہ نے بھی وزیرخزانہ سے ملاقات کی۔ وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ ایگزن موبل 27 سال قبل پاکستان کو چھوڑ گئی تھی۔