”مس ورلڈ“ منوشی چہلر کی عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش

11:19 PM, 28 Nov, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : مس ورلڈکا تاج اپنے نام کرنے والی بھارتی دوشیزہ منوشی چہلر نے بالی وڈ میں کام کرنے کے لئے شاہ رخ خان کا نام لیا اور نہ سلمان خان کا بلکہ انہوں نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

منوشی نے بتایا کہ سب ہی اداکار بہت خوبصورت اور اچھا کام کرتے ہیں لیکن میں عامر خان کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہوں گی کیونکہ عامر خان اپنی فلموں میں ایسا پیغام دیتے ہیں جو معاشرے سے جڑے ہوتے ہیں، ساتھ ہی ان میں حقیقت کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔

اس موقع پر منوشی نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے طور پر پریانکا چوپڑا کا نام لیا جو سابقہ حسینہ عالم بھی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال انہوں نے بالی وو ڈ میں انٹری کے بارے میں کچھ نہیں سوچا ہے اور وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتیں۔

مزیدخبریں