مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت عالمی برادری کیلئے چیلنج ہے : پاکستان

10:20 PM, 28 Nov, 2017


اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا ، پاکستان بھارتی ظلم کے خلاف عالمی محاذ گرم کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں قتل وغارت میں اضافہ عالمی برادری کے لیے چیلنج ہے۔


ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر جنوبی ایشیا کا فلیش پوائنٹ ہے، کشمیریوں کی نسل کشی حق خودارادیت پر اثرانداز نہیںہوسکتی،مقبوضہ کشمیر میں قتل وغارت میں اضافہ عالمی برادری کے لیے چیلنج ہے۔


انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرعالمی ضمیر کو جاگنا چاہیے،بھارت طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا، پیلٹ گن کے استعمال سے نوجوانوں کو اندھا کیا جارہا ہے،ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان بھارتی ظلم کے خلاف عالمی محاذ گرم کررہا ہے۔

مزیدخبریں