افغانستان میں عدم استحکام کا ذمہ دار پاکستان ہے : حامدکرزئی کی ہرزہ سرائی

09:53 PM, 28 Nov, 2017

کابل: سابق افغان صدر حامد کرزئی نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں عدم استحکا م کا ایک اہم عنصر ہے ، پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اورٹریننگ کیمپ ہیںاور وہاں سے انھیں مالی وسائل فراہم کرکے افغانستان بھیجا جاتا ہے ۔


ایک انٹرویو میں حامد کرزئی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان افغانستان میں عدم استحکام کا ایک اہم عنصر ہے اور وہاں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اورٹریننگ کیمپ ہیں،پاکستان میں دہشتگردوں کو مالی وسائل فراہم کرکے افغانستان بھیجا جاتا ہے ۔افغان عوام اپنے ملک کو پرامن اور خوشحال دیکھنے کی خواہش کے ساتھ بین الاقومی برادری کے ساتھ مکمل طور تعاون کررہے ہیں۔

مزیدخبریں