مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 100روپے سستا

07:27 PM, 28 Nov, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: بین الاقومی مارکیٹ میں منگل کو فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام رہا تاہم مقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں100روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل کراچی صراف ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت1294ڈالرپرمستحکم رہی تاہم مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کارجحان رہا ا ور فی تولہ سونے کی قیمت100روپے کی کمی سے54600روپے سے گھٹ کر54500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت86روپے کمی سے 46800روپے سے گھٹ کر46714روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت810روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

مزیدخبریں