پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کارجحان رہا، سرمایہ کاروں کے 58 ارب 69 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے

06:55 PM, 28 Nov, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو  اتار  چڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور  ایس ای 100انڈیکس 40000،39900،39800اور39700کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں58ارب69کروڑروپے سے زائدکی کمی ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت1.84فیصدزائد جبکہ67.59فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، آٹو،ٹیلی کام اور دیگرسیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث مارکیٹ کا آغازمژبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 40125پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ملکی سطح کے سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپوں نے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس ایک موقع پر 39564پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتام غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس ایک بار پر 39600کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت برقرار رہنے کے سبب اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس398.04پوائنٹس کمی سے 39634.13پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طورپر361کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے97کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،244کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں58ارب69کروڑ69لاکھ11ہزار287روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 83کھرب9ارب31کروڑ34لاکھ33ہزار412روپے ہوگئی۔مجموعی طور پر 11کروڑ30ہزار1ہزار370شیئرزکاکاروبار ہواجو پیر کے مقابلے میں 20لاکھ48ہزار5900شیئرززائدہے۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکوکے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت83.38روپے اضافے سے1751.28روپے اورآوٹسوکاپاک کے حصص کی قیمت12.60روپے اضافے سے290.00روپے پر بندہوئی۔ نمایاں کمی یونی لیورفوڈزکے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت300.00روپے کمی سے7200.00روپے اورباٹا کے حصص کی قیمت124.50روپے کمی سے2365.50روپے پر بندہوئی۔منگل کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 2 کروڑ78لاکھ83ہزار500 شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کی شیئرزکی قیمت24پیسے کمی سے6.13روپے جبکہ ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں92لاکھ8ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپر رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت1.79روپے کی کمی سے36.12روپے پر بندہوئی۔منگل کو کے ایس ای 30انڈیکس207.83پوائنٹس کمی سے19979.47پوائنٹس،کے ایم آئی 30انڈیکس952.42پوائنٹس کمی سے67625.93پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس202.49پوائنٹس کمی سے28844.73پوائنٹس پر بندہوا۔

مزیدخبریں