وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کیلئے 21ارب 33کروڑ روپے جاری کردئیے گئے

وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کیلئے 21ارب 33کروڑ روپے جاری کردئیے گئے


اسلام آباد: ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تیسرے مرحلہ کیلئے 21 ارب 33 کروڑ روپے جاری کر دیئے جس میں ملک بھر کی سرکاری جامعات کے 2 لاکھ طلباء کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔


سکیم کے پہلے 2 مرحلوں میں 3 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔ وفاقی حکومت تین مرحلوں میں مجموعی طور پر 5 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر کے تمام پبلک سیکٹرز یونیورسٹیاں اور منتخب کردہ کالجوں کے طلباء اس سکیم کیلئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔


اس سلسلہ میں طلباء سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ تیسرے مرحلہ میں درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ 30 نومبر مقرر کی گئی ہے۔