عالمی برادری دنیا سے کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمہ کی کوشش کرے : روس

عالمی برادری دنیا سے کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمہ کی کوشش کرے : روس


ہیگ: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ دنیا سے کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کے لئے کوششیں کرے۔


روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شہر ہیگ میں او پی سی ڈبلیو کے رکن ممالک کے 22 ویں اجلاس کے نام اپنے ایک مراسلے میں دنیا میں موجود تمام کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے پر تاکید کرتے ہوئے کیمیائی ہتھیاروں کے حامل ممالک سے مطالبہ کیاکہ وہ ہر قسم کے کیمیائی ہتھیار ختم کرنے کی کوشش کریں اور جو ممالک اب تک کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے کنونشن میں شامل نہیں ہوئے وہ فوری طور پر شامل ہو جائیں۔


روسی صدر پیوٹن نے27 ستمبر 2017ء کو اپنے باقی کیمیائی ہتھیار بھی ختم کرنے کے اقدام کو دنیا کو مستحکم بنانے کے ایک اہم قدم سے تعبیر کیا۔ واضح رہے کہ کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم او پی سی ڈبلیو کے رکن ممالک کا 22 واں اجلاس 27 نومبر سے یکم دسمبر تک ہیگ میں جاری رہے گا۔