تمام ادارے ملکی ترقی کیلئے اپنی حدود میں کام کریں : طلال چوہدری

تمام ادارے ملکی ترقی کیلئے اپنی حدود میں کام کریں : طلال چوہدری


اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے حصول کے لیے تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیئے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تمام اداروں کو مذید مستحکم بنانے کے لیے کوشاں ہے۔


ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو ملکی ترقی کے لیے کام تیز کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تمام شعبوں میں ملک کو آگے لے جانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ کچھ عناصر ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے ان عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔


ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دھرنا مظاہرین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ عدالت کے احکامات پر کیا گیا۔ طلال چوہدری نے زور دیا کہ ملکی ترقی کے حصول کے لیے تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیئے۔