نئی دہلی:دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہاہے کہ بی جے پی ہندو مسلم فسادات میں ملوث ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی نے تین سال میں ملک کو اتنا نقصان پہنچایا جتنا پاکستان سترسال میں نہ پہنچا سکا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی کے قیام کی پانچویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما بدعنوان ہیں۔
بی جے پی اور کانگریس نے کرپشن کرکے ملک کو نقصان پہنچایا۔ کیجریوال نے کہا بھارتیہ جنتا پارٹی مسلمانوں کو ہندوں اور ہندوں کو مسلمانوں کے خلاف لڑا رہی ہے۔ انہوں نے کہا بی جے پی نے کم عرصے میں بھارت کو تقسیم کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔