لندن:میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور قتل عام پر برطانیہ کی آکسفورڈ کونسل نے میانمار کی حکمران جماعت کی سربراہ آنگ سان سوچی سے فریڈم آف سٹی اعزاز واپس لے لیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آنگ سان سوچی سے اعزاز واپس لینے کا فیصلہ کونسل کی برطانوی درالحکومت لندن میں ہونے والی فل ہاوس میٹنگ میں ہوا۔آنگ سان سوچی کو 1997ءمیں فریڈم آف سٹی کا اعزاز دیا گیا تھا۔
اس سے قبل آکسفورڈ یونیورسٹی سے ان کی تصویر بھی اتاردی گئی تھی۔آکسفورڈ کونسل نے اجلاس میں میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کی بھرپور
مذمت کی ہے۔