خیبر پختوخواہ میں دنیا کا قدیم ترین مجسمہ دریافت

 خیبر پختوخواہ میں دنیا کا قدیم ترین مجسمہ دریافت

خیبر پختوخواہ میں دنیا کی قدیم چیز کی دریافت سے سری لنکا اور برما میں ہلچل مچ گئی

لاہور(اسامہ): پاکستان میں قدیم ترین مجسمے کی دریافت نے سب کو حیران کر دیا۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ سے سترہ سو سال پرانہ یہ مجسمہ دنیا کا قدیم ترین ”سلیپنگ بدھا“ باقیات میں شامل ہوتا ہے۔ مجسمہ کی لمبائی 48فٹ ہے۔

واضح رہے کہ موریا حکمرانوں کے دور میں تقریباً 2300 سال قبل یہ علاقہ بدھ مت کا گڑھ تھا۔ خیبر پختون خواہ میں کھدائی کا کام 1929 میں شروع ہوا اور اس مقام سے 500 سے زائد اشیاءتلاش کی جا چکی ہیں۔

امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اس تاریخی دریافت سے سیر و سیاحت کے شعبے میں ترقی آئے گی۔صوبائی حکومت نے ثقافتی ورثے کے مقامات کی دیکھ بھال کی یقین دہانی کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ حالیہ دریافت مذہبی انتہا پسندی کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرے گی۔ یاد رہے سری لنکا اور برما کے ماہرین آثار قدیمہ نے خوشی کا اظہار کیا  ہے، اس سلسلے میں حکومت پاکستان سے جلد ہی رابطہ کیا جائے گا