رجنی کانت کی فلم نے ریلیز سے پہلے دو سو کروڑ روپے کما لیے

01:48 PM, 28 Nov, 2017

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم نے ریلیز سے پہلے ہی دو سو کروڑ روپےکما لیے۔
میڈیا کے مطابق "فلم 2.0 "کی ریلیز ڈیٹ کا فی الوقت اعلان نہیں کیا گیا مگر فلم کے پوسٹرز منظر عام پر آتے ہی وائرل ہو گئے ہیں اور مداح رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم کو لے کر بہت پرجوش نظر آرہے ہیں۔


تفصیلات میں یہ بات منظر عام پر آئی ہے کہ اس فلم کے سیٹلائیٹ رائٹس زی ٹی وی نیٹ ورک نے 110 کروڑ روپے میں خریدے جو بھارتی فلمی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ ہےجبکہ  فلم کے ہندی زبان کے تھیٹر رائٹس 80 کروڑ میں فروخت ہوئے ہیں۔

اس فلم کے لیے اکشے کمار نے ایسا روپ دھار لیا ہے دیکھنے والےپہیچان نہیں پائیں گے۔اداکار نے اپنے نئے روپ سے سب کو چونکا دیا ہے۔

مزیدخبریں