اسلامی تعلیمات کو مسخ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،سعودی ولی عہد

01:16 PM, 28 Nov, 2017

اسلامی تعلیمات کو مسخ کرنے والوں کے بارے سعودی ولی عہد نے بڑا اعلان کر دیا

ریاض:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عہد ظاہر کیا ہے کہ دہشت گردی کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا جائے گا۔ اسلامی تعلیمات کو مسخ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان نے کہا کہ دہشت گردوں کا تعاقب کیا جائے گا اور انہیں ختم کر دیا جائے گا۔

محمد بن سلمان نے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں سے کئی ممالک میں دہشت گردی کے نیٹ ورک قائم ہیں اور ان گروہوں سے نمٹنے کی خاطر ان ممالک کو بہتر طور پر رابطہ کاری کرنا چاہیے۔

کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ مقدس مذہب کی تعلیمات کو مسخ کیا جائے اور لوگوں کو خوفزدہ کیا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں