تل ابیب: اسرائیلی عدالت نے ملک میں اوبر سروس پر پابندی عائد کر دی ۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تل ابیب کی ضلعی عدالت کے چیف جسٹس آئنتان اور ینسٹین نے ملک میں اوبر سروس پر پابندی عائد کرتے ہوئے ٹریول انشورنس کے بغیر اوبر سے وابستہ ڈرائیوروں کو اب ایک میٹر تک بھی گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔
انہوں نے کہا کہ اس اوبر سروس کے باعث لائسنس یافتہ ٹیکسی ڈرائیور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔
واضح رہے اسرائیلی عدالت نے یہ حکم مئی میں وزارت ٹرانسپورٹیشن کے اوبر کے خلاف حکومتی لائسنس کے بغیر سروس دینے اور کارروائی کے اعلان کے بعد جاری کیا ہے ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں