معروف پاکستانی اداکارہ نے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا ارادہ کر لیا

12:44 PM, 28 Nov, 2017

لاہور:پاکستان کی متنازعہ ترین اداکارہ میرا نے ایک بار پھر فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا ارادہ کر لیا۔
پاکستان کی معروف اداکارہ نور کے بعد اداکارہ میرا نے بھی فلم انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ اداکارہ میرا نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر فلاحی کام کرنے کی خواہش مند ہوں۔


یاد رہے کہ اداکارہ نے دسمبر2014 میں بھی فلم انڈسٹری کو خبرباد کہنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے باوجود ادارہ فلمی دنیا سے منسلک رہیں تھیں ۔


اداکارہ میرا کی گزشتہ روز "راپ واک"نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے ان کے نئے رنگ ڈھنگ دیکھ کر ان کے مداح بھی حیران رہ گئے تھے۔

مزیدخبریں