مسمی معدے کی تیزابیت اور قبض دور کرتا ہے ،ماہرین

12:05 PM, 28 Nov, 2017

اسلام آباد: مسمی جسے انگریزی میںSweet Orange کہتے ہیں کا رنگ پختہ حالت میں زرد سرخی مائل ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ شیریں اور مزاج سرد تر ہے۔ یہ موسم سرما کا بہترین تحفہ ہے۔

اس کی مقدار خوراک چار سے چھ عدد ہے‘ اس کے حسب ذیل فوائد ہیں۔

مسمی کے فوائد:

1- مسمی زود ہضم اور طاقت بخش پھل ہے۔

2- یہ خون پیدا کرتا ہے۔

3- ملیریا‘ بخار‘ سل اور تپ دق میں بے حد مفید ہے۔

4- مسمی میں اسّی فیصد پانی ہوتا ہے۔ اس میں معقول تعداد میں گوشت بنانے والے روغنی اور نشاستہ دار اجزا کے ساتھ ساتھ سوڈیم‘ فاسفورس اور پوٹاشیم کی آمیزش ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامنز اے اور بی پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے ضروری ہوتے ہیں۔

5- یہ قبض کشا ہے ۔

6- معدہ کی تیزابیت کو دور کرنے کیلئے یہ قدرت کا بہترین تحفہ ہے۔

7- صبح نہار منہ چار عدد مسمیاں کھانے سے بڑھا ہوا پیٹ کم ہوتا ہے بشرطیکہ یہ عمل تین ہفتے تک جاری رہے۔ 8- معدے کی جلن میں مسمی کا استعمال بہترین رہتا ہے۔ 9- مسمی کے استعمال سے خون کی تیزابیت دور ہو جاتی ہے۔

10- پھوڑے‘ پھنسیاں اور خارش والے مریض چھ عدد مسمیاں روز کھا کر اس موذی مرض سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ کم از کم یہ عمل دس روز تک جاری رکھنا ہوگا۔

11- یورک ایسڈ کی زیادتی کے باعث جوڑوں میں درد اور سوجن ہو جانے کی صورت میں سورنجاں شیریں اور سفید زیرہ ہم وزن لے کر سفوف بنائیں۔ یہ سفوف چھ ماشہ (آدھ چمچہ چائے والا) ہمراہ دودھ صبح بطور ناشتہ لیں اور شام کے وقت تقریباً چار بجے دو گلاس مسمی کا جوس پی لیں۔ چند روز میں صحت بحال ہو جائے گی۔

12- مسمی کے بیج اور زرد چھلکا ہم وزن لے کر عرق گلاب میں بانس کی لکڑی سے دو روز تک کھرل کر کے سرمہ بنا لیں۔ اس سرمے کو رات سوتے وقت آنکھوں میں دو دو سلائیاں لگانے سے جالا‘ دھند دور ہو جاتا ہے اور نظر تیز ہو جاتی ہے۔

13- مسمی کے موٹے زرد چھلکے کو خشک کر کے جلالیں اس کی راکھ میں شہد ملا کر چاٹنے سے کھانسی دور ہو جاتی ہے۔

14- اسی طرح تین ماشے مذکورہ راکھ ایک تولہ شہد یا شربت بنفشہ میں ملا کر بار بار چٹانے سے گلے کی خرابی‘ کھانسی فوراً ٹھیک ہو جاتی ہے اور بلغم خارج ہوتا ہے۔ 15- یہ پیشاب آور ہے۔

16- مسمی کے استعمال سے جسم میں بیماریوں سے بچنے کی قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے ۔

مزیدخبریں