ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ رانی مکھر جی نے خود کو مکمل تبدیل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ اپنے نئے روپ میں ہوائی اڈے پر دیکھی گئی ہیں ۔اداکارہ زیادہ تر ثقافتی انداز میں دیکھی گئی ہیں اور ان کے ثقافتی ملبوسات کی وجہ سے ان کو بہت پسند کیا جاتا ہے لیکن ان کے نئے انداز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے ۔اداکارہ کے اس روپ کو ان کے مداحوں نے بہت سراہا ہے۔
یاد رہے کہ ایک لمبے عرصےسے رانی مکھرجی فلمی پردے سے غائب تھیں لیکن وہ آجکل اپنی آنے والی فلم "ہچکی"کی تیاری میں مصروف ہیں ۔اداکارہ کی فلم اگلے سال مارچ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔