معروف بھارتی اداکارہ زریں خان نے فلم "اکثر2"کےہدایتکار کو دھمکی دے ڈالی

معروف بھارتی اداکارہ زریں خان نے فلم

ممبئی:معروف بھارتی اداکارہ زریں خان نے فلم "اکثر2"کےہدایتکار کو دھمکی دے ڈالی۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے زریں خان نے کہا کہ مجھے کورٹ میں لے جانے کی دھمکیوں سے ڈرایا جا رہاہے لیکن فلمساز یہ بات نہیں جانتے کہ مجھے ایسی دھمکیوں سے ڈر نہیں لگتا۔
اداکارہ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے جو کچھ کہا میرے پاس اس کا پختہ ثبوت ہیں اس لیےہدایتکار مجھے ایسی دھمکیوں سے ڈرا نہیں سکتے۔


یاد رہے کہ زریں نے فلم کے ہدایتکار پر الزام لگایا تھا کہ فلم کے ہدایتکار چاہتے تھے کہ میں نہ صرف نا زیبا سین کروں بلکہ غیر اخلاقی لباس بھی زیب تن کروں۔اداکارہ نے مزید یہ بھی کہا تھا کہ مجھے گمراہ کیا گیا ہے ۔


زریں خان کے اس بیان کے بعدہدایتکار نریندر نےپیغام جاری کیا تھا کہ اداکارہ نے ان پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں اس لیے وہ اداکارہ پر قانونی کروائی کریں گے ۔ نریندر نے اپنے بیان میں کہا تھاکہ جو الزامات اداکارہ نے ان پر اور ان کی فلم "اکثر2"لگائے ہیں اب وہ قانون کی روشنی میں ان کی وضاحت دیں گی۔ جس کے ردعمل میں اداکارہ نےکہا کہ یہ دھمکیاں ان کے لیے معنی نہیں رکھتیں۔