عالمی مقابلہ حسن جیتنے والی حسینہ کو کیا مراعات ملتی ہیں؟ جان کر پاﺅں تلے زمین نکل جائے گی

عالمی مقابلہ حسن جیتنے والی حسینہ کو کیا مراعات ملتی ہیں؟ جان کر پاﺅں تلے زمین نکل جائے گی

نیو یارک سٹی: ہر سال عالمی مقابلہ حسن منعقد کیا جاتا ہے اور جو حسینہ یہ تاج سر پر سجاتی ہے وہ ناصرف دنیا بھر میں شہرت کی اونچائیوں پر پہنچ جاتی ہے بلکہ اس پر دولت بھی برسنے لگتی ہے۔ مس ورلڈ کا اعزاز اپنے نام کرنے کے لیے دنیا بھر کی سیکڑوں حسین ترین دوشیزائیں مقابلے میں حصہ لیتی ہیں۔

جو بھی یہ تاج اپنے سر سجاتا ہے اسے ناصرف دنیا کی خوبصورت ترین دوشیزہ قرار دیا جاتا ہے بلکہ اس پر دولت اور شہرت بارش کی طرح برسنے لگتی ہے لیکن بہت ہی کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ مس ورلڈ منتخب ہونے کے بعد اسے انعام میں کیا کچھ ملتا ہے۔عالمی مقابلہ حسن جیتنے کے بعد سب سے قیمتی چیز وہ تاج ہوتا ہے جو اس کے سر سجایا جاتا ہے، تاج میں قیمتی ہیرے اور دیگر جواہرات جڑے ہوتے ہیں، بین الاقوامی مارکیٹ میں صرف اس تاج کی قیمت ہی5 سے 7 کروڑ روپے تک ہوتی ہے۔

عالمی مقابلہ حسن کے منتظمین کبھی بھی اول نمبر پر آنے والی دوشیزہ کو ملنے والی انعامی رقم ظاہر نہیں کرتے کیونکہ ہر سال یہ رقم تبدیل ہوتی رہتی ہے لیکن یہ بات طے ہے کہ مس ورلڈ کو انعام میں ایک لاکھ ڈالر سے کم نقد رقم نہیں ملتی جو کہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً ایک کروڑ روپے سے زیادہ بنتی ہیں۔ مس ورلڈ کو نقد انعام کے علاوہ ایک سال تک دنیا کے نامور ڈیزائنرز اپنے تیار کردہ ملبوسات اور زیورات بالکل مفت فراہم کرتے ہیں.

اس کے علاوہ انہیں دنیا کی صف اول کی کمپنیوں سے میک اپ کا سامان بھی ملتا ہے۔ دوسری جانب مس ورلڈ دنیا بھر میں ہونے والی اہم ترین سماجی، فلمی اور فیشن تقریبات میں بطور خاص مدعو ہوتی ہیں جس کا تمام خرچہ مختلف کمپنیاں اٹھاتی ہیں۔