یمن، ڈرون حملے میں 10القاعدہ جنگجو ہلاک

یمن، ڈرون حملے میں 10القاعدہ جنگجو ہلاک

صنعا: یمن میں ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 10 جنگجو مارے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ البیضاء صوبے کے وسطی شہر قائفہ میں کیے گئے اس حملے میں القاعدہ کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ ڈرون حملہ کس نے کیا تاہم اس عرب ملک میں ڈرون کا استعمال صرف امریکا ہی کر رہا ہے۔

یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عسکری اتحاد کی کارروائیوں کی وجہ سے اب تک تقریبا 87 سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں