عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملہ، 17 افراد جاں بحق

09:15 AM, 28 Nov, 2017

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد کے مضافاتی علاقے میں خودکش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دو خودکش حملہ آوروں نے مارکیٹ میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس کی فوری کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں