ایک دن میں36لاکھ ویوز حاصل کرنے والی بھارتی شہری کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا آخر اس ویڈیو میں خاص بات کیا ہے ؟
ممبئی: امیت بھدانا کی وڈیو "بس میں لوگوں کی اقسام" نے ایک دن میں 3.5 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کر لئے۔امیت بھدانا انڈیا میں رہنے والے یوٹیوبر ہیں۔ان کی یہ ڈیو بس میں سفر کرنے والے لوگوں کی مختلف اقسام کے بارے میں ہے۔
وڈیو کے مطابق بس میں الگ الگ طرح کے لوگ سفر کرتے ہیں جیسے کہ ٹھگ لگانے والا کنڈکٹر،سیٹ والا ڈرامے باز،ہمیشہ سوتے رہنے والا، سینئر شہری،ہر کسی سے ٹائم پاس کرنے والااورا سکول کاا سٹاف وغیرہ۔
وڈیو کو ایک دن میں3 ملین 6 لاکھ 86 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیںاور تیزی سے اس کے ویوز میں اضافہ ہو رہا ہے۔