لاہور: دھرنا قائدین سے کامیاب مذاکرات اور زاہد حامد کے استعفے کے بعد اسلام آباد کے فیض آباد چینج سے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دھرنا ختم ہو گیا۔ ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں دھرنے ختم ہو گئے مگر لاہور میں جاری دھرنا ختم نہ ہو سکا۔
لاہور کی مال روڈ چیئرنگ کراس پر دھرنا بدستور جاری ہے۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جلالی گروپ کی جانب سے یہاں مسلسل دھرنا دیا جا رہا ہے۔ لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت دیگر تمام شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود گزشتہ روز اور آج پنجاب کے تعلیمی داروں میں تعطیل کا اعلان پہلے ہی کر چکے ہیں اس لیے پنجاب میں تعلیمی ادارے آج بھی بند رہیں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں