کراچی: بلدیہ فیکٹری کو منیجر منصور اور شاہ رخ نے آگ لگائی، فیکٹری دروازے بند تھے، لوگ میرے سامنے مر رہے تھے، زبیر چریا نے بیان حلفی دے دیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے عبدالرحمان بھولا اور حماد صدیقی کے ریڈوارنٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی، ملزمان کیوں نہیں پکڑے گئے، عدالت نے تفتیشی افسر کی کلاس لے لی، عبدالرحمان بھولا اور حماد صدیقی کے ریڈ وارنٹ بھی جاری کردیئے گئے، تفتیشی افسر کو وزارت داخلہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی جبکہ فیکٹری مالکان کے نام گواہوں کی فہرست میں شامل کردیئے۔
عدالت میں ملزم زبیر چریا کا حلفیہ بیان بھی جمع کرادیا گیا، جس میں بتایا کہ فیکٹری میں آگ منیجر منصور اور شاہ رخ نے لگائی، دروازے بند تھے، لوگ میرے سامنے مررہے تھے۔سانحہ بلدیہ فیکٹری میں 259 لوگ زندہ جل گئے تھے، تفتیشی افسر نے کچھ کہنا چاہا تو جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی رپورٹس دیکھ لی ہیں، چپ چاپ بیٹھ جائیں.