ـچائے والے کی میوزک ویڈیو کی دھوم

سڈ مسٹر ریپر نے اس ویڈیو کو بنایا اور اس میں مرکزی کردار چائے والا کا ہی ہے

ـچائے والے کی میوزک ویڈیو کی دھوم
ـچائے والے کی میوزک ویڈیو کی دھوم
ـچائے والے کی میوزک ویڈیو کی دھوم
ـچائے والے کی میوزک ویڈیو کی دھوم

سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والے ارشد خان مسلسل ترقی کی سیڑھیاں چڑھتے چلے جارہے ہیں۔گزشتہ شب ارشد خان المعروف چائے والے نے لاہور میں برائیڈل کوچیور ویک میں رن وے ماڈل کی حیثیت سے ڈیبیو کیا۔اور اب آخرکار ارشد خان خان پہلی میوزک ویڈیو ' چائے والا' میں بھی جلوہ گر ہوئے ہیں۔چند دنوں میں چائے کے اسٹال سے میوزک ویڈیو کا سفر طے کرنے والے ارشد خان نے اتنی مقبولیت انتہائی کم وقت میں حاصل کی ہے۔

سڈ مسٹر ریپر نے اس ویڈیو کو بنایا اور اس میں مرکزی کردار چائے والا کا ہی ہے۔اس سے پہلے گزشتہ شب ارشد خان برطانوی برانڈ زیگی مینز وئیر کے شو اسٹاپر کے طور پر برائیڈل ویک کا حصہ بنیں جس کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بھی شیئر کیں۔ارشد خان کو شہرت گزشتہ ماہ وائرل ہونے والی تصویر سے ملی تھی۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر جویریہ علی نے اس نوجوان کو سنڈے بازار کے ایک ٹی اسٹال میں دیکھا اور کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔فوٹو گرافر کے بقول ' میں نے اتوار بازار میں فوٹو واک کے دوران تصویر لی اور اسے انسٹاگرام میں عام پوسٹ کے طور پر اپ لوڈ کردیا، جو اس وقت تووائرل نہیں ہوئی تاہم چار یا پانچ دن بعد اچانک وائرل ہوگئی'۔تصویر سے شہرت ملنے کے بعد ارشد خان کو ریٹیل ویب سائٹ فٹ ان ڈاٹ پی کے کی جانب سے ماڈلنگ کنٹریک بھی مل گیا جبکہ وہ مختلف مارننگ شوز میں بھی نظر آئے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں 

https://www.youtube.com/watch?v=XPNAtdQOa6U

اسی طرح سپرپاور موٹر سائیکل برانڈ نے بھی ان کی تصاویر اپنے موٹر سائیکلز کے ساتھ شیئر کیں۔اب یہ نوجوان فیشن ویک کا حصہ بننے والا ہے اور توقع کی جاسکتی ہے کہ بہت جلد اداکاری کرتا نظر آئے گا۔







مصنف کے بارے میں