نیویارک : دانت صاف کے لیے اب ٹوتھ برش کی ضرورت نہیں ہے ، یہ کام جھینگے بھی کر سکتے ہیں ۔ یوں تو ٹوتھ برش سے دانت مانجنا عام سی بات ہے تاہم اگر کوئی جھینگا انسانی دانتوں کی صفائی کرے تو آپ اس بات پر یقین نہیں کرینگے ۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے اس سکوبا ڈائیور کو بھی اس وقت غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ریاست ہوائی کے ساحل پر پہنچا تو زیرِ آب منہ کھولنے پر ایک جھینگا اس کے قریب آیا اوراس کے منہ میں داخل ہو کر مہارت سے دانتوں کی صفائی کرنا شروع کردی ۔ ڈائیور نے بھی خوفزدہ ہوئے بغیر اپنے دانتوں سے صفائی کروائی اور جھینگا اپنا کام مکمل کرکے وہاں سے چلتا بنا ۔