عمارت کی تعمیر کے لئے کھدائی کے دوران ریچھ نکل آیا

ریچھ اتنا بڑا تھا کہ چھوٹے سے سوراخ سے نکل نہ پایا اور کرین کی مدد سے اسے کھودا گیا تو ریچھ نکل کر جنگل کی جانب بھاگ گیا۔

عمارت کی تعمیر کے لئے کھدائی کے دوران ریچھ نکل آیا

ترکی : نہ سونے کی اشرفیاں، نہ ہی قیمتی نوادرات، ترکی میں عمارت کی تعمیر کے لئے کھدائی کے دوران ریچھ نکل آیا اور حیران، پریشان مزدوروں سے بچ کر جنگل میں غائب ہو گیا۔

عمارتوں کی تعمیر کے لئے کھدائی کے دوران اکثر مزدوروں کے ہاتھ خزانہ یا نادر اشیا لگ جاتی ہیں لیکن ترکی کے علاقے Bolu میں پولٹری فارم کی جگہ نئی عمارت کے لئے کھدائی کرنے والے مزدور حیران اور خوفزدہ رہ گئے کیونکہ ان کے ہاتھ خزانہ تو نہ آیا بلکہ بھاری بھرکم ناراض ریچھ آگیا۔ریچھ اتنا بڑا تھا کہ چھوٹے سے سوراخ سے نکل نہ پایا اور کرین کی مدد سے اسے کھودا گیا تو ریچھ نکل کر جنگل کی جانب بھاگ گیا۔