برلن: جرمن ایئر لائنز لفتھانزا کے پائلٹوں نے منگل اور بدھ کے دن نئی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
پائلٹوں کی یونین ’کاک پِٹ‘ نے بتایا ہے کہ انتظامیہ سے مذاکرات کے نئے دور کی ناکامی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس نئی اسٹرئیک سے ملکی اور غیر ملکی پروازیں متاثر ہوں گی۔ یہ پائلٹ اپنی تنخواہوں کے اضافے کے لیے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ہڑتال کر رہے ہیں۔
گزشتہ ہفتے چار روزہ ہڑتال کی وجہ سے لفتھانزا کو اپنی تقریبا تیس ہزار پروازیں منسوخ کرنا پڑی تھیں، جس کے باعث ساڑھے تین لاکھ مسافر متاثر ہوئے تھے۔