بلاول بھٹو کی معروف امریکی ماڈ ل پیرس ہلٹن کیساتھ وائرل ہونے والی تصویر

یہ ریمارکس دیئے کہ دلکش پیرس ہلٹن کیساتھ ملاقات بہت خوشگوار رہی۔

05:41 PM, 28 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

دبئی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معروف امریکی فیشن ماڈل اور سوشلائٹ پیرس ہلٹن سے دبئی میں ملاقات کی اور اس کے ساتھ لی گئی اپنی  سیلفی  انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی  اور ساتھ یہ ریمارکس  دیئے کہ دلکش پیرس ہلٹن کیساتھ ملاقات بہت خوشگوار رہی۔

پیرس ہلٹن وٹنی ایک امریکی کاروباری، سماجی، ٹیلی ویژن کی شخصیت، ماڈل، اداکارہ، گلوکار،ڈی جے  اور ایک مصنف ہے. 2004 میں پیرس ہلٹن کی "خودنوشت "ایک وارث کی کتھا نیویارک ٹائمز کے مطابق بیسٹ سیلر بن گئی تھی بلاول پارٹی کے ایک اہم اجلاس میں شرکت کے لئے ان دنوں دبئی میں ہے.

مزیدخبریں