حلب میں باغیوں کے زیر انتظام علاقوں سے ہزاروں شہریوں کی نقل مکانی

حلب میں باغیوں کے زیر انتظام علاقوں سے ہزاروں شہریوں کی نقل مکانی

حلب میں باغیوں کے زیر انتظام علاقوں سے ہزاروں شہری نقل مکانی کر رہے ہیں،حلب میں شدید لڑائی جاری ہے اور باغیوں پر دباؤ بڑھایا جا رہا ہے۔

شامی فوج کی جانب سے مشرقی شہر حلب کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جاری پیش قدمی کے باعث ہزاروں عام شہری باغیوں کے زیر انتظام علاقوں کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ نقل مکانی کرنے والے رہائشیوں کی تعداد دس ہزار کے قریب ہے اور وہ حکومت کے زیر کنٹرول مغربی علاقوں کی جانب چلے گئے ہیں۔ شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق، نقل مکانی کرنے واے افراد کی تعداد 1500 سے زائد ہے جبکہ روس کا کہنا ہے 2500 عام شہریوں نے یہ علاقہ چھوڑا ہے۔

مصنف کے بارے میں