برطانوی پارلیمنٹ نے شہریوں کے انٹرنیٹ ریکارڈ تک حکام کو رسائی کی اجازت دے دی

برطانوی پارلیمنٹ نے شہریوں کے انٹرنیٹ ریکارڈ تک حکام کو رسائی کی اجازت دے دی

اس قانون کے تحت ہر شہری کا انٹرنیٹ ریکارڈ حکام کی رسائی میں ہو گا۔ اس نئے قانون کے تحت برطانیہ میں پولیس سے لے کر ملکی خفیہ اداروں ، فوڈ انسپکٹروں ،فائر بریگیڈ کے کارکنوں اور محکمہ ٹیکس کے انسپکٹروں تک کو یہ اختیار حاصل ہو جائے گا کہ وہ کسی بھی عام شہری کی انٹرنیٹ پر مصروفیات یا براوزنگ تفصیلات کے ریکارڈ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
قانون کے تحت برطانیہ میں تمام ٹیلی کوم کمپنیوں کو اس بات کا پابند بنا دیا گیا ہے کہ وہ ہر صارف کی انٹرنیٹ پر سرگرمیوں کا مکمل ریکارڈ کم از کم بھی ایک سال تک محفوظ رکھنے کی پابند ہونگی۔