خانیوال: نواحی گاؤں میں الزام تراشیوں سے تنگ لڑکی نے لڑکے پر کھولتا گھی پھینک دیا ،تاہم پولیس نے لڑکی کو گرفتاررلیا۔ نوجوان کاشف اپنی رشتہ دار ثنا پر الزام تراشی کرتا تھا صبح ثنا کے گھر نوجوان کاجھگڑا ہوا جس پر لڑکی نےگھی کو گرم کرکے لڑکے پر پھینک دیا لڑکی کو پولیس تھانہ صدر نے گرفتار کرکے تفتیش شروع دی ہے۔ متاثرہ لڑکے کو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے قبل ازیں لڑکے کے لواحقین نے ریسکیو کو اطلاع تیزاب گردی کی دی تھی۔
ذرائع کے مطابق نوجوان لڑکا کاشف اپنی رشتہ دارلڑکی ثنا پر الزام تراشی کرتا تھا جس پر لڑکی نے آپے سے باہر ہو کر لڑکے پر حملہ کر دیا ۔ متاثرہ لڑکے کو طبی امداد کتے لیے فوری ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔ تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع دی ہے ۔