بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی سے ملاقات کے دوران محمد جہانگیر خانجی کا کہنا تھا کہ جوناگڑھ کا پاکستان سے الحاق کیا جانا چاہیے۔ملاقات کے دوران مسلم انسٹیٹیوٹ کے بانی سلطان محمد علی بھی موجود تھے۔جوناگڑھ تقسیم ہند سے قبل بھارت کے شاہی ریاست تھی اور تقیسم کے بعد 550 سے زائد ریاستوں کو یہ اختیار دیا گیا کہ وہ یا تو پاکستان یا بھارت میں شامل ہونے کا فیصلہ کریں، ان ریاستوں میں سے جوناگڑھ کے نواب نے پاکستان میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔
تاہم چونکہ یہ ریاست بھارتی سرزمین سے گھری ہوئی ہے اور اس کا صرف ایک حصہ بحیرہ عرب میں نکلتا ہے، بھارت نے اس پر قبضہ کرلیا اور وہاں کے نواب کو کراچی جلاوطن کردیا گیا۔ملاقات کے دوران نواب جہانگیر خانجی نے کہا کہ ’جوناگڑھ ریاست میں پاکستان سے الحاق کا قانون موجود ہے، جو ویانا کنونشن کے تحت الحاق کے تمام معیار پر پورا اترتا ہے۔
انہوں نے جوناگڑھ کے مسئلے کو زندہ رکھنے پر نواب خانجی کے خاندان کی جدو جہد کو بھی سراہا۔ملاقات کے دوران نواب جہانگیر خانجی نے گورنر بلوچستان کو الحاق کے قانون کی دستاویزکی کاپی بھی پیش کی۔
اسلام آباد: ریاست جوناگڑھ کو پاکستان میں شامل ہونا چاہئیے، نواب محمد جہانگیر خانجی
12:28 PM, 28 Nov, 2016