الاحساء:سعودی عرب کے مشرقی شہر الاحساءکے محکمہ شہری دفاع کے عملے نے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر مملکت میں نو وارد ایک شخص کوخودکشی سے بچا لیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ناکام خودکشی کا یہ واقعہ الاحساءشہر کی محاسن کالونی کی ایک کمرشل مارکیٹ میں پیش آیا، سوشل میڈیا پرمقبول اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان خودکشی کی غرض سے کمرشل مارکیٹ کی چھت پر چڑھا غیر معمولی خطرناک صورتحال بھانتے ہوئے بہت سے راہگیر عمارت کے سامنے جمع ہو گئے اور نوجوان کو انتہائی اقدام سے روکنے کی اپیلیں کرنے لگے۔
اسی اثناءمیں شہری دفاع کے محکمہ کے اہلکار چھت پر پہنچ گئے۔ ان میں ایک اہلکار نے نوجوان کو باتوں میں لگایا اور پھر اگلے ہی لمحے ایک دوسرا نوجوان برق رفتاری سے خودکشی کی دھمکی دینے والے فرد کے عقب سے لپکا اور نوجوان سے لپٹ گیا۔اسی دوران دوسرے اہلکار بھی اس کی مدد کو پہنچے اور جلد ہی انہوں نے اپنی جان کے در پے شخص پر قابو پا لیا اور اسے گرفتار کر کے ہمراہ لے گئے۔
سعودی رضاکاروں نے عین وقت پر خودکشی کرنے والے کو جکڑلیا
12:00 PM, 28 Nov, 2016