کراچی میں موسم خشک اور رات سرد رہے گی محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ اس وقت کا درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ہے۔ آج مغربی سمت سے چلنے والی ہواوں کی رفتار 14 کلو میٹر فی گھنٹہ رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں موسم خشک اور رات سرد رہے گی۔ جبکہ صبح شہر گردو غبار کی لپیٹ میں رہے گا۔
کراچی میں موسم کی موجودہ صورتحال ،محکمہ موسمیات کی پشین گوئی
11:49 AM, 28 Nov, 2016