لاہور: آپ نے دیکھا ہو گا کہ فوجی افسر کے ہاتھ میں چھڑی ہوتی ہے لیکن اس کا مقصد کیا ہوتا ہے یہ کوئی کوئی ہی جانتا ہے۔اس چھڑی کو کمانڈ کین اور ” ملاکا کین “ کہتے ہیں ۔ جو دنیا بھر کے افسران کی جانب سے اپنے ہاتھ میں تھام کر رکھی جاتی ہے ۔
فوجی افسران کی جانب سے کمانڈ کین کو اپنے ہمراہ رکھنے کے مختلف اور مخصوص انداز ہوتے ہیں۔ خاص مواقعوں پر آرمی چیف اور کوکمانڈر پر لازم ہوتا ہے کہ وہ کمانڈ کین اپنے ساتھ رکھیں ۔قومی پرچم کو سلوٹ کرتے وقت گارڈ آف آنر لیتے وقت یا پریڈ کا معائینہ کرتے وقت فوجی افسران یہ چھڑی اپنے ستاتھ رکھتے ہیں ۔آرمی چیف جب بھی وزیر اعظم ، صدر کی کسی اہم شخصیت سے ملاقات کرتے ہیں تو اپنی چھڑی کو پروٹوکول کے اصولوں کے تحت کمرے سے باہر چھوڑ دیتے ہیں۔
تاہم آرمی چیف اپنے دفتر میں کسی ایسی شخصیت سے ملاقات کریں تو چھڑی ساتھ ہی رہتی ہے ۔کمانڈ کین فوج کے تما م اعلی ٰ افسران کی وردی کا حصہ ہے۔کمانڈ کین شمالی علاقے میں پائی جانے والی انتہائی قیمتی لکڑی سے بنی ہوتی ہے ۔ اس لیے اس چھڑی کو ” ،ملاکا کین “ بھی کہتے ہیں۔